گزشتہ کچھ دنوں سے ملک میں نسلی تشدد میں اضافہ کو لے کر بالی ووڈ اداکارہ
رنديپ ہڈا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ رنديپ نے اس
تصویر کے ذریعہ مسلم، ہندو، پنجابی، دلت، جین لوگوں کو ایک ایک مشورہ دیا
ہے۔ اتنا ہی نہیں رنديپ نے لوگوں کو سوشل میڈیا سے بھی دور رہنے کا مشورہ
دیا ہے۔
رنديپ نے جو تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ، اس میں لکھا ہے کہ 'اگر
آپ مسلمان ہیں اور اچانک آپ کو لگنے لگا ہے کہ آپ یہاں غیر محفوظ ہیں
جہاں آپ ہزاروں سالوں سے رہ رہے ہیں، وہاں آپ محفوظ نہیں ہیں، اگر آپ
دلت ہیں اور آپ کو محسوس ہونے لگا ہے کہ زندگی کے ہر موڑ پر آپ کو بے
عزت
کیا جا رہا ہے، اگر آپ ہندو ہیں اور اچانک آپ کو محسوس ہو رہا ہے کہ ہر
طرف گایوں کا قتل کیا جا رہا ہے ۔اگر آپ جین ہیں اور اچانک آپ کو لگنے
لگا کہ ہے کہ آپ کو اپنے مذہب کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑ رہا ہے، آپ کے
مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے، اگر پنجابی ہیں اور سوچتے ہیں کہ
سبھی نوجوان منشیات لے رہے ہیں، تو صرف ایک کام کیجیے۔
سوشل میڈیا سے دور ہو جائیے، نیوز مت دیکھئے، مذہبی معاملات پر کی جانے
والی بحثوں سے دور رہیے، آپ چاروں طرف اپنے ان دوستوں کو دیکھئے جس میں
مختلف ذات ، برادری اور مذہب سے آتے ہیں اور پھر آپ کو لگے گا کہ آپ
دنیا کے سب بہترین ملک میں رہ رہے ہیں۔